اتوار, 22 ستمبر 2024


بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ کا خدشہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی)  کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی شہر میں ملیر کینٹ اور ایئر پورٹ کے گردونواح سمیت بعض علاقوں میں صبح سے ہلکی بارش اور پھوار کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بنوں اور گردونواح، ٹنڈو محمد خان ، راجن پور ، ڈی جی خان ، مہمند ایجنسی اور شبقدر ، لوئر دیر ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں بھی گزشتہ دو روز سے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہوراورسرگودھاڈویژن ، بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر ،جنوبی پنجاب اورسندھ میں چندمقامات
پرگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبر پختونخو اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment