اتوار, 24 نومبر 2024


ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر ججوں میں اختلاف پیدا ہوگیا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ ڈویژن بینچ میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے
ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاءنے 2 مقدمات میں ان کی درخواست ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس پر ایک جج نے ضمانت منظور جبکہ دوسرے جج نے مسترد کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
ڈویژن بینچ میں اختلاف پیدا ہونے کے باعث ضمانت کا معاملہ ریفری جج کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔2رکنی بنچ کے اختلافی فیصلے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں،بنچ کے سربراہ جسٹس فاروق شاہ نے ضمانت مسترد کی جبکہ جسٹس کے کے آغاز نے 25,25 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر عاصم کو مطلوبہ علاج کی سہولیات مل رہی ہیں اور فی الحال ان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
یاد رہے قبل ازیں ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر بھی ججوں میں اختلاف پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد اس معاملے کو ریفری جج کے پاس بھیجا گیا تھا۔ریفری جج نے ایان علی کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وفاق کو حکمنامہ جاری کیا ۔وفاق نے سندھ ہائیکورٹ سے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاق کو 15 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا۔ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment