اتوار, 22 ستمبر 2024


سلیم شہزاد کی گرفتاری۔۔۔ راﺅ انوار طلب

 

ایمزٹی وی(کراچی)آئی جی پولیس سندھ نے سلیم شہزاد کی گرفتاری پر ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو طلب کر لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے سلیم شہزاد کی گرفتاری پر راﺅ انوار کو طلب کر تے ہوئے ان پر درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کو گرفتاری کے بعد آج ہی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔
یاد رہے اس سے قبل ایس ایس پر راﺅ انوار کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہا ر الحسن کو گرفتار کرنے پر معطل بھی کیا جا چکا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment