اتوار, 22 ستمبر 2024


ٹارگٹ کلر اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کاکارندہ گرفتار

 

ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے شہر قائد کے علاقوں لانڈھی،بلدیہ اوراورنگی ٹاؤنمیں چھاپہ مارکارروائی کے دوران4ملزمان کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد میں ایک فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلر اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کاکارندہ بھی شامل ہے۔رینجرز حکام نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment