ھفتہ, 04 مئی 2024


سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شکار پور حملے کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجا جائیگا۔

ایمز ٹی وی (شکار پور) وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں شکار پور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی اور  سید قائم علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے شکارپور حملے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دینے اورمقدمے کو فوجی عدالت میں دائر کرنے کا اعلان کیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہا کہ سندھ بھر بالخصوص شکارپور میں ایپکس کمیٹی کی زیرنگرانی مشترکہ آپریشن ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم مذہبی گروہوں کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی  اور مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

اس موقع پر سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا ازالہ تو نہیں کیا جاسکتا، تاہم حکومت شکارپور حملے کے متاثرین کے ساتھ ہے اور متاثرین کی داد رسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور لڑائی سے نہیں بلکہ محبت سے مسائل حل ہوتے ہیں اور ہم چاہتے تھے کہ یہ مسئلہ شکارپور میں ہی حل ہوجائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment