ھفتہ, 21 ستمبر 2024


زخمیوں کے علاج معالجے ہدایت،وزیر اعلیٰ سندھ

 

امز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ زخمیوں کی عیادت کیلئے تعلقہ ہسپتال سیہون پہنچ گئے ۔
سیہون دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ زخمیوں کی عیادت کیلئےتعلقہ ہسپتال سیہون شریف پہنچ گئے ، انہوں نے انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت کی ۔ ادھر سندھ حکومت نے سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
سیہون پہنچ کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ زخمیوں کا علاج معالجہ ہماری اول ترجیح ہے۔” اولیا کے مزارات پر حملہ کرنیوالے وحشی، کافر اور درندے ہیںتاہم قوم دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے ایک ہوجائے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ون تھرٹی طیارے تیار ہیںاوروقت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جائےگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے افسوس ناک واقعے پر صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment