ایمز ٹی وی (کراچی) علی حسنین بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ علی حسنین کا خلاء کبھی پرنہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ علی حسنین ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے انتہائی سرگرم تھے اوران کے قتل سے لاپتہ کارکنوں کےاہل خانہ کوشدید دھچکا پہنچا ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں مسلک کی بنیاد پر پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور وکلاء کو قتل کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عدالت نے علی حسنین بخاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو آئینی پٹیشن میں تبدیل کیا جس کے لئے ایم کیو ایم چیف جسٹس فیصل عرب اوربارکونسل کی شکرگزارہے۔