ایمز ٹی وی(کراچی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع وسطی میں پہلا پولیس رپورٹنگ سینٹر قائم کردیا گیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹر کا افتتاح کیا۔
کراچی کے گلبرگ تھانے کو جدید خطوط پر استوار کردیا گیا۔ تھانے میں جدید رپورٹنگ سینٹر قائم کردیا گیا جس کا افتتاح آئی جی سندھ نے کیا۔
تھانے میں ایف آئی آر درج کروانی ہو یا کریکٹر سرٹیفکیٹ لینا ہو، تمام کام ایک ہی تھانے میں ہوسکیں گے۔
سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں رپورٹنگ رومز بنائیں گے۔
ٹریفک نظام پر بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار کردی گئی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنسں کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر بھی شریک ہوئے