اتوار, 24 نومبر 2024


پی آئی اے کے سی ای او کے بیرون ملک سفر پر پابندی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تاہم وطن واپسی کے لیے ان کے غیر ملکی ہونے کے استثنیٰ کے استعمال کا امکان ہے۔
قومی ایئر لائن کے جرمن سی ای او کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے کہ انہوں نے ایئر لائن کے لیے مہنگے داموں طیارے خریدے۔
تفتیش کو شفاف اور حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے برینڈ ہلڈن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے نکلنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا امکان ہے، جبکہ ان کی وطن واپسی کے لیے ان کے غیر ملکی ہونے کے استثنیٰ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کراچی ایئر لائن کے قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن سے ملاقات کے لیے اسلام آباد گئے تاہم ملاقات کے بغیر ہی واپس آگئے۔
برینڈ ہلڈن نے دفتر میں کسی بھی افسر سے ملاقات سے گریز کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment