ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعدسندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزا ،مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفے بھجوا دئیے۔ ایم کیو ایم کے مشیروں فیصل سبزواری،عادل صدیقی اورمعاون خصوصی حسیب الدین نے رؤف صدیقی اور صغیر احمد نےوزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو اپنے استعفِے فیکس کر دئیے ہیں،اورسرکاری گاڑیاں بھی واپس کر دی ہیں۔ گورنر سندھ کی جانب سے وزرا کے استعفِے کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری ہوگا ۔