ھفتہ, 21 ستمبر 2024


2018 کے الیکشن پی ایس پی کا ہو گا،انیس قائم خانی

 

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پی ایس پی ایک سمندر ہے اور میں دریاؤں کا دعوت دیتا ہوں کہ سمندر میں گر جائیں ، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں ، 2018 کا الیکشن پی ایس پی کا ہو گا ۔
پی ایس پی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے انیس قائم خانی نے کہا کہ نشتر پارک میں بہت ساری پارٹیوں نے جلسہ کرکے کہتی ہیں کہ انہوں نے بہت بڑا جلسہ کیا لیکن ہم نے صرف ذمہ داران کا جلسہ کرکے بتا دیا کہ ہمارے ذمہ داران آپ کے جلسوں سے زیادہ ہیں ۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ 2018 ء میں پاک سرزمین پارٹی کنونشن کرنے کے لیے کوئی گراؤنڈ نہیں ملے گا کیونکہ ان کے کارکنان کی تعداد بہت ہو گی ،
اس طرح کے کنونشن ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی یہ کہتا تھا کہ یہ 6 ماہ میں چلے جائیں گے لیکن ہم وہیں موجود ہیں اور وہ تقسیم ہو چکے ہیں ، میں امید کروں گا کہ 2018 کے الیکشن پی ایس پی کا ہو گا ، کئی لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں ، میں ان کو کہتا ہوں کہ سمندر دریا میں نہیں گرتا دریا سمندر میں گرتا ہے ، پی ایس پی ایک سمندر ہے اور تم دریا ہو تم آ کر سمندر میں گر جاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا یوم تاسیس اس دن منایا جا رہا ہے ،
جس دن میرے پاکستان کا یوم پاکستان منایا جا رہا ہے ، پی ایس پی وہ پاکستان بنائے گی ، جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا تھا ، پی ایس پی لسانیت اور فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی ،ہمارا مقصد صرف پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ان کی پارٹی کا پرچم نہیں ہے لیکن ہم نے پرچم بھی دکھا دیا لیکن ہم نے صرف اور صرف پاکستان کا پرچم اٹھانا ہے ، چاہے ہم پر پابندیاں لگا دی جائیں ، ہمیں پاکستان کا پرچم اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ میں کارکنان سے کہتا ہوں کہ صرف محنت کرنا ، ہماری نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے کہ مصطفی کمال کا پیغام سب تک پہنچایا جائے ،اگر آج ہم نے کوتاہی کی تو ہماری نسلیں تباہ ہو جائیں گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment