ایمز ٹی وی (کراچی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، کرایے داروں کے کوائف پولیس کے پاس جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ ریسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ٹھہرنے والے تمام مسافروں کے کوائف سے علاقہ پولیس کو آگاہ کریں، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھرپور کارروائی کی جائے گی، ضلع غربی میں جرائم کا بڑی حد تک خاتمہ کردیا گیا ہے، شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیا جائے گا۔
پورے شہر میں کرایے داروں کے کوائف پولیس کے پاس جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ہر مالک مکان کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اپنے ہاں مقیم ہر کرایے دار کے بارے میں تمام معلومات پولیس کو فراہم کرے، اس کے علاوہ ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ٹھہرنے والے تمام مسافروں اور دیگر حضرات کے کوائف3 گھنٹے کے اندر متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں یا ایس ایچ او کو بذریعہ ٹیلی فون مطلع کریں، اس کا مقصد ہر ایک کی معلومات پولیس کے پاس ہونا لازمی ہے۔