ایمزٹی وی(کراچی) پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے جون 1982ءکو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا جس کے بعد وہ کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں دفاعی اتاشی اور کثیرالملکی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے