ایمزٹی وی(سندھ)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر سندھ حکومت نے صوبائی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔
برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہورہی ہے جہاں پیپلز پارٹی کے تمام مرکزی رہنما موجود ہیں جب کہ ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جو ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو اور ان کے دیگر اہل خانہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔
برسی کی مرکزی تقریب سہہ پہر کو ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،6 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کےعلاوہ رینجرز اوربم ڈسپوزل اسکواڈ بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں ہی پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو موجود ہیں