ایمزٹی وی(کراچی)پوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت جاسوسوں کو ایسی ہی سزائیں ملتی ہیں،حکومت دنیا کو بتائے کہ پاکستان نے آئین و قانون کے مطابق سزا کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا افسر پاکستان سے پکڑا گیا اور کلبھوشن کا معاملہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔یاد رہے کہ بھارتی را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے پر گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی تھی۔