ایمزٹی وی(کراچی)سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نے ہونے کے باعث بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور رینجرز اہلکاروں کو بیرکوں میں واپس بلالیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے باعث رینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر سے نفری واپس بلالی ہے اور رینجرز کی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کی جانیوالی کارروائیاں بھی روک دی گئیں ہیں۔
رینجرز نے اسنیپ چیکنگ،چوکیاں خالی اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بھی روک دیا ہے جبکہ خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ،ججز،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی سکیورٹی کے لئے نفری ابھی تک موجود ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کی رات رینجرز کے 90 روزہ خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے جس کے بعد سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی مگر ابھی تک سمری پر دستخط نہیں کئے گئے۔