ایمزٹی وی(دادو) دادو میں پاکستان تحریک انصا ف کے جلسہ گاہ سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دادو میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
آج تحریک انصاف نے دادو میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جہاں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جلسہ گاہ کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔