بدھ, 01 مئی 2024


کریم آباد سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج

کریم آباد سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج

 

ایمز ٹی وی(کراچی): کریم آباد میں ہنگامہ بڑھا تو پولیس بھی ایکشن میں نظر آئی۔ سات افراد کو حراست میں لیا اور تھانہ گلبرگ میں لے جا کر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما کہتے ہیں معصوم شہریوں کی گرفتاری یکطرفہ کارروائی اور جانبداری ہے۔گلبرگ تھانے کا گیٹ بند رہا اور متحدہ کے اراکین اسمبلی کھٹکھٹاتے رہے۔

لیکن دروازہ نہیں کھلا۔ 

پولیس کریم آباد ہنگامے میں گرفتاریوں سے متعلق رشتے داروں کو کچھ بھی بتانے سے گریزاں رہی۔بس ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی نے بیان جاری کردیا۔ کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کیمپ اکھاڑے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر سات افراد گرفتار کیے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔  ملزم آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔مقدمہ درج ہونے کے خلاف رات گئے رشید گوڈیل۔۔ آصف حسین۔۔۔ ریحان ہاشمی اور دیگر ایم کیوایم رہنما گرفتار افراد کے رشتے داروں کے ساتھ گلبرگ تھانے پہنچے۔ لیکن پولیس والے اجنبی بن گئے۔گیٹ کے باہر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سخت برہمی کا اظہار کرتے رہے۔ ایک گھنٹہ تھانے کے باہر کھڑے رہنے کے بعد پولیس کی جانبداری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کرکے ایم کیوایم رہنما گھروں کو چلے گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment