ایمزٹی وی(کراچی)نسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ مجرم پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے 2013 میں اسلام آباد کے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے مرکزی مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تاہم مجرم کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے مجرم سکندر پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تاہم جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید میں اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ مجرم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ 2013 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔