ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے

ایمز ٹی وی(کراچی)میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔ صبح کی شفٹ میں نویں کلاس کمپیوٹر گروپ کا کمپیوٹر کا پرچہ اور شام کی شفٹ میں جنرل گروپ کا انگریزی کا پرچہ ہو گا۔

میٹرک بورڈ کے تحت آج سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو گئے۔ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے تقریباً پچاس امیدوار بورڈ آفس پہنچے جن کا کہنا تھا کہ انہیں ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے ہیں۔ میٹرک کے امتحانات میں 3 لاکھ 25 ہزار طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ان امتحانات کے لئے 413 مراکز قائم کئے گئے۔ 223 امیدواروں کے لئے سینٹرل جیل میں بھی ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔ 117 مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کے دورے کرنے کے لئے 32 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ صبح کی شفٹ میں امتحانات ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک جبکہ شام کی شفٹ میں ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک امتحانات ہوں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment