ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسمبلیوں کوجعلی کہنے والے پارلیمنٹ میں آگئے، الطاف حسین

ایمز ٹی وی(کراچی)سعودی عرب اور یمن کے درمیان کشیدگی پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل کیے جانے چاہیے،  پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو جعلی کہنے والے پارلیمنٹ میں آگئے ہیں۔جناح گراؤنڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین پاکستانی آئین کا حوالے دیتے ہوئے پی ٹی آئی پر برس پڑے۔متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ میں آج کسی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا ہوں، اگر کوئی رکن 40روز ایوان سے غیر حاضر رہے تو اسکی رکنیت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے، جو رکن استعفا جمع کرائے گا، اسکی رکنیت اسی وقت ختم ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23اپریل کو ایم کیو ایم کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، تحریک انصاف کے جلسہ گاہ پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے حملہ نہیں کیا تھا، گالیاں ایم کیو ایم کو دی گئی تھیں اور غصہ وہاں پر عوام کا تھا۔یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ معاملات گولہ باری سے نہیں بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو امتحانات سے نکالے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment