ایمزٹی وی (کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم پر غداری کا الزام لگایا جا رہے ہے لیکن ہم غداری کے لیبل کے ساتھ نہیں بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں لیکن 23 اگست کے بعد سے اب تک ہم پر غداری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقاریر کیس میں متعدد تفتیشی افسر اپنا چالان بھی پیش کر چکے ہیں کہ تقریر سننے پر غداری کا مقدمہ نہیں بنتا لیکن اس کے باوجود متحدہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ا
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور سیاسی مقدمات بنائے گئے لہذا ریاست ان مقدمات کو فوری ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غداری کا نام لے کر نہیں بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار اور عامر خان نے اشتعال انگیز تقریر اور دیگر مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔