جمعہ, 11 اکتوبر 2024


کپتان کا دورہ کراچی، سخت سیکورٹی انتظامات

ایمز ٹی وی(کراچی)این اے 246 کا معرکہ سر کرنے کی امید لیے کپتان آج کراچی کے دورے پرموجود ہیں جہاں وہ کریم آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ  ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد بھی جائیں گے۔ 

کپتان کے دورے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ان کے قافلے کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے ایک ہزار اہلکار موجود ہوں گے۔ 

عمران خان فی الحال کارساز میں واقع رہنما پی ٹی آئی کے رہنما طارق شفیق کے گھرموجود ہیں جہاں سے وہ سوک سینٹر ،حسن اسکوائر،غریب آباد سے ہوتے ہوئے کریم آباد جائیں گے۔کریم آباد میں عمران خان کارنر میٹنگ، انتخابی آفس کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کا دورہ کر کے انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔ کپتان کے جوشیلے کھلاڑی ان کے استقبال کیلئے صبح سے ہی موجود ہیں۔ پولیس نے سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظرعائشہ منزل جانے والا روڈ بند کر دیا ہے۔ 

ظہرانے کے بعد کپتان ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد جائیں گے جہاں وہ جناح گراؤنڈ میں یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے، جناح گراؤنڈ سے مکا چوک تک پولیس کی بھاری نفری نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے عزیز آباد کا دورہ کر کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment