جمعہ, 03 مئی 2024


جناح گراؤنڈ میں تصادم پولیس کی وجہ سے ہوا

ایمز ٹی وی (کراچی)این اے 246 میں ایم کیو ایم کے نامزد رہنماء کنورنوید کا کہنا تھاکہ جناح گراوٗنڈ میں ہونے والی بدمزگی پولیس کی بدانتظامی کے سبب ہوئی۔آج دوپہرجب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ریلی کے شرکاء کے ہمراہ یادگارِ شہداء پرحاضری دینےکے لئے جناح گراوٗنڈ پہنچے تو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ان کااستقبال کیا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں بد مزگی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فضا تصادم کی جانب مائل ہوگئی اور دونوں جانب سے ڈنڈے اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماء کنور نوید کا کہنا تھا کہ بد مذگی کااصل سبب پولیس کی بدانتظامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیوایم سے جو مشاورت کی گئی تھی اس کے تحت حسن اسکوائر سے براستہ یوبی ایل اسپورٹ کمپلیکس سے عائشہ منزل آنا تھا جہاں سے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی چند گاڑیوں نے اندر آنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ریلی کے تمام شرکاء کو اند رآنے دیا جہاں پہلے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان عمران خان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کے یکجا ہونے کے سبب ایک جمِ غفیر جمع ہوگیا تھا اور یہ گنجان آباد علاقہ ہے لہذا یہ طے کرنا اب ناممکن ہے کہ کیا چیز واقعے کی وجہ بنی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے صرف محلے کے کارکن موجود تھے علاقے سے باہر کا کوئی شخص یہاں موجود نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں اس قسم کے معاملات ہوجایا کرتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں بھی کئی بار لڑائی کر چکے ہیں لٰہزا اس عمل پر توجہ نادی جائے 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment