جمعہ, 11 اکتوبر 2024


یہ کیسا استقبال تھا کہ ہم پر ڈنڈے برسائے گئے، عمران خان

ایمز ٹی وی (کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ایک طرف دعوت دیتے ہیں تو دوسری جانب ڈنڈے برسواتے ہیں۔کریم آباد میں خطاب کے دوران کپتان کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ میں یہ کیسا استقبال تھا کہ ہم پر ڈنڈے برسائے گئے۔کپتان نے کارکنوں کو تلقین کی کہ آپ کو کبھی بدلہ نہیں لینا نہ ہم نے بندوق والوں کا مقابلہ بندوق سے کرنا ہے۔ کپتان نے کہا کہ خوف کی فضا زیادہ دن قائم نہیں رہ سکتی، 19 اپریل کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل کے کیمپ پر 2 مرتبہ حملہ کیا گیا لیکن وہ مشکلات کے باوجود کھڑے رہے،ہماری جماعت امن کی جماعت ہے، کراچی میں بھی کام کریں گے۔ انہوں نے ساتھ دینے اور خواتین کی ہمت بڑھنے کیلئے اپنی اہلیہ ریحام خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کریم آباد میں کارکنوں سے خطاب سے پہلے کپتان نے فاختہ بھی آزاد کی۔اور شاندار استقبال پر کراچی والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment