اتوار, 24 نومبر 2024


کراچی فائرنگ، ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ جاں بحق

ایمز ٹی وی(کراچی) شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن میں ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او پریڈی پر حملہ کلفٹن کے اختر روڈ پر ہوا، جہاں سے ان کی گاڑی گزر رہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز خواجہ شدید زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اعجاز خواجہ کو سر اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او غضنفر کاظمی کو بھی گھر جاتے ہوئے انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment