ھفتہ, 23 نومبر 2024


شہرقائد میں موسم اچانک تبدیل، باران رحمت کی پیشن گوئی

 

ایمزٹی وی (کراچی) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید دودن بارش جاری رہنے کی پیشن گوئی کردی۔
میڈیا زرائع کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش نے ایک بار پھر موسم خوشگوار بنا دیا۔ گرمی کے مارے کراچی کے شہری بارش کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کی یکدم تبدیلی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
گلشن حدید، ملیر، گلشن اقبال، ائرپورٹ، شارع قائدین، پٹیل پاڑہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ دوسری جانب بارش کی چند بوندیں گرتے ہی شہر کے 70 فیڈر ٹرپ کرگئے جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment