منگل, 07 مئی 2024


کراچی میں ضمنی انتخابات ، پولنگ کا عمل جاری

 

ایمز ٹی وی (کراچی) قومی اسمبلی کے حلقہ 246 میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ ہے ۔ این اے 246 متحدہ کا مضبوط حلقہ سمجھا جاتا ہے اس لئے پورے ملک کی نظریں اس ہی حلقے پر مرکوز ہیں ۔ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی ، اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار شامل ہیں ۔حلقے میں مردوں کیلئے 402 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کیلئے 367 پولنگ بوتھ ہیں ۔ ضمنی انتخابات کی وجہ سے ضلع وسطی میں عام تعطیل کی گئی ہے اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔یہاں 213 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں اور 7 ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں ۔ پولنگ اسٹیشنز میں اندر باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز میں 4 سے ذائد افراد کا جمع ہونا ممنوع ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment