جمعہ, 22 نومبر 2024


سزایافتہ مبینہ دہشتگردوں کو عدالت نے رہا کردیا

 

ایمزٹی وی(کراچی) سندھ ہائکورٹ میں 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2014 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، مبینہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا تھا جس پر عدالت کی جانب سے ملزم عبدالحق اور علی رضا کو چودہ 14 سال قید، کاشف کو 8 سال، سلیم اور ارشد کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سماعت کے دوران ممتاز علی خان دیش مکھ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کو پہلے حراست لیا گیا بعد میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے اسلحہ برآمدگی ظاہر کی گئی، جس پرعدالت نے پانچوں مبینہ دہشت گردوں کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 9 مئی 2016 کو جرم ثابت ہونے پر پانچوں کو سزا سنائی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment