جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا

 

ایمزٹی وی(کراچی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک رینجرز موجود رہے گی،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھارادر جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے قدیم علاقے میں رعایتی فیس پر طبی خدمات کی فراہمی کھارادر جنرل اسپتال کا قابل تحسین اقدام ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے، کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا اور جب تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment