جمعہ, 22 نومبر 2024


کراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 8 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔
کراچی کے علاوہ راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ شہر میں یکم محرم الحرام سے عائد ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی صبح سے بحال کردی جائے گی۔
خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment