ھفتہ, 23 نومبر 2024


منچلے نوجوانوں کانیاسال کا جشن پھیکا پڑگیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ حکومت نے سال نو کے موقع پر صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون وہیلنگ اور ریسنگ پر پابندی لگادی ہے۔
ذرائع کے مطابق سال نوپرسندھ بھرمیں ہوائی فائرنگ، ون وہیلنگ اورریسنگ پرپابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق صوبے بھرمیں 31 دسمبر کی شام سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا۔
سندھ پولیس نے نیو ایئرنائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے تدارک کےلیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ، اس سلسلے میں تمام تھانوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment