ایمز ٹی وی (کراچی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وکلاءاور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کے بعد شہبازشریف پہلی مرتبہ کراچی پہنچے۔
لیگی کارکن ہاتھوں میں قائدین کی تصویریں اور پارٹی پرچم لئے صبح سے ہی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے تھے۔مسلم لیگ ن کے صدر ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں سے ملے بغیر ہی سخت سکیورٹی میں گورنر ہاو¿س روانہ ہو گئے اور صبح سے آنے والے کارکنوں کو کوئی لفٹ ہی نہیں کرائی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گورنر سندھ سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا قیام امن سے کراچی سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل شہر بن گیا ہے جبکہ شہباز شریف نے کہا موقع ملا تو سندھ کی حالت بھی بدلیں گے۔شہبازشریف گورنر ہاو¿س میں وکلاءبرادری سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دوپہر 2 بجے مزارقائد پر حاضری دیں گے۔تاجر برادری بھی گورنرہاو¿س میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گی۔ شام کے وقت شہبازشریف ورکرز کنونشن سے خطاب میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔