ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایم کیو ایم کے اہم رہنما پی ایس پی کو پیارے ہوگئے

 

ایمزٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اہم رہنما شبیر قائم خانی بھی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور رابطہ کمیٹی کے دیرینہ رکن شبیر قائم خانی نے چند روز قبل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شبیر قائم خانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ان کے ساتھ اندرونِ سندھ سے تعلق رکھنے والے متحدہ کے سینکڑوں کارکنان بھی پی ایس پی میں شامل ہوں گے۔ شبیر قائم خانی ضلع میرپور خاص سے تعلق رکھتے ہیں اور متحدہ رابط کمیٹی کے اہم رکن بھی تھے، وہ صوبائی وزیر ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 4 اپریل کو ایم کیو ایم کی دھڑے بندیوں سے ناراض ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment