جمعہ, 22 نومبر 2024


سمندر کی بےرحم لہروں نے گھر میں صم ماتم بچھا دیا

ایمزٹی وی(کراچی)گڈانی کے سمندر میں گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے مزید 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے تھے۔
ڈوبنے والوں میں سے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا جبکہ 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ دوسری جانب 2 بچے لاپتہ تھے، جن کی تلاش میں جاری ریسکیو اور سرچ آپریشن گزشتہ روز اندھیرا ہونے پر روک دیا گیا تھا۔
آج صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے بھی حصہ لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی تھے، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment