ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف اریسٹ وارنٹ جاری

ایمزٹی وی(کراچی)انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤ گھیراؤ، ملکی سالمیت کے خلاف نعرے بازی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار، ریحان ہاشمی، عامر خان اور فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ پارٹی کے منحرف رہنما شاہد پاشا اور امجد اللہ خان بھی جج کے روبرو حاضر ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر دو مقدمات میں ایم کیو ایم بانی، ایم کیو ایم کنویئنر خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، حیدر عباس رضوی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 11 اگست تک پیش کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment