ھفتہ, 23 نومبر 2024


مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 51واں یوم وفات

 

ایمزٹی وی(کراچی)مادرملت فاطمہ جناح کا 51 واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے۔

مادرملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی اٹھارہ سو ترانوے کو کراچی میں پیدا ہوئیں، محترمہ فاطمہ جناح نے انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ میں نہ صرف بانی پاکستان کا بھرپورساتھ دیا بلکہ وہ بے شماردوروں میں ان کی شریک سفر رہیں۔ قائد ان کے ساتھ اکثر وبیشتر مختلف سیاسی و انتظامی معاملوں پر مشورے کرتے تھے۔

فاطمہ جناح نے غربت، بیرونی قرضوں، پسماندہ علاقوں میں سائنٹفک تعلیم، نصابات میں اسلامی اقدار، پارلیمانی دستور کی تشکیل میں تاخیر، خارجہ پالیسیوں کے خلاف غیر متوازن رویوں سمیت دیگر معاملات کی جانب نہ صرف حکومت کی توجہ مبذول کی بلکہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ 

محترمہ فاطمہ جناحؒ 9 جولائی 1967ء کو دنیافانی سے کوچ کرگئیں، ان کے ایصال ثواب کیلیے ملک بھر میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی جارہی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment