ایمز ٹی وی(کراچی) میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کراچی ترقی کرےگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے بابائے قوم محمد علی جناح کی برسی کے دن مزار قائد پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
مزار قائد پرحاضری کے بعد وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ سے متعلق13مئی کو مطالبہ کیا جوڈیشل انکوائری کی جائے، ہم پرجھوٹےمقدمے بنائے گئے اس کے باوجود پیش ہوتے ہیں۔
میئرکراچی نے کہا کہ ڈیم بنانے سے متعلق وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے، امید ہے پانی کے مسائل کے حل کے لیے ڈیم بنائے جائیں گے، چھوٹے اوربڑے ڈیم بننے سے پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وفاقی منصوبے کراچی میں وقت پرنہ شروع ہوتے ہیں نہ مکمل ہوتے ہیں، مسائل کے حل کے لیے کراچی کو کم ازکم 9 ارب چاہئیں۔
میئرکراچی نے کہا کہ پہلے بھی کراچی کے لیے اسکیمیں وفاق وصوبائی حکومت کو دیں، امید ہے اس حکومت میں جواسکیمیں دوں گا اس پرعمل ہوگا۔
واضح رہے کہ آج بانی ٔ پاکستان محمد علی جناح کی 70 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے