ایمز ٹی وی(کراچی) عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ شہر قائد کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے گے جہاں وہ سب سے پہلے مزار قائد پرحاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پراجلاس بھی ہوگا جس میں گرین لائن بس منصوبہ، فراہمی آب کے منصوبہ کے فور اور کراچی پیکج پربریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی امن اومان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔
عمران خان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا لگانے کے علاوہ تاجروں اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیربرائےبحری امورعلی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان اتوار کو خوش خبری لے کرکراچی آرہے ہیں، کراچی والوں کے لیے خوش خبری کا اعلان وزیراعظم خود کریں گے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اس دورے میں شہرقائد کے لیےخصوصی اعلانات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا کراچی کا دورہ ہوگا، عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہر قائد میں جلسے کیے اور حکومت ملنے کی صورت میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔