کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع دے دی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین مہینے کی توسیع دے دی گئ، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع 8 اکتوبر 2018 سے 5 جنوری 2019 تک کی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سفارش کی تھی۔
رینجرز اختیارات، وفاق نے سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا
یاد رہے کہ گذشتہ سال سندھ حکومت اور وزارت داخلہ کے درمیان رینجرز اختیارات کے معاملے پر تنازعات سامنے آئیں تھے۔
واضح رہے کہ رینجرز کو تین ماہ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں، تاہم جب سندھ حکومت اور ان کے رفقاء کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوا تو سندھ حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
علاوہ ازیں ایک ہفتہ قبل شہرِ قائد میں رینجرز نے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں تیزی لا کر مختلف علاقوں میں زبردست کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔