کراچی:سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی نیب کی ریڈار پر آگئے ۔نیب نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سر کا ری زمینیں غیر قانون الاٹ کر نے کی منظوری دینے سے متعلق تحقیقات کے لیے آج طلب کر لیا۔ ایم ڈی اے کی کئی ایکڑاراضی منتقلی کیس میں قائم علی شاہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دوپہر 2بجے نیب ہیڈکوارٹر بلایاگیا ہے ۔قائم علی شاہ نے مبینہ طور پرسرکاری زمینیں غیر قانونی الا ٹ کرنے کی منظوری دی تھی ۔ واضح رہے کہ یب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔