ھفتہ, 23 نومبر 2024


اب کوئی پاکستان کو میلی نظر سے نہیں دیکھ سکے گا

کراچی : پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ (پی او ایف)نے پاکستان کی امن اور انسانیت کی تکریم کی خواہش کو دنیا کے سامنے عملی شکل میں پیش کردیا ہے۔

پی او ایف نے انسان دوست بارودی سرنگ تیار کرلی ہے جو انسانوں یا سویلین گاڑیوں کو نہیں بلکہ چن چن کر دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔ آئیڈیاز 2018 میں شریک غیرملکی مندوبین دفاعی شعبے میں پاکستان کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پی اوایف نے سمندر کے راستے دشمن کے ایڈوینچرازم کے ناپاک عزائم کا راستہ بند کردیا ہے پی اوایف کا تیار کردہ خودکار تارپیڈو زیرآب دشمن کی آبدوزوں کو تلاش کرکے غرق آب کرے گا۔
پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی نے بتایا کہ پی او ایف نے جدید سینسرز سے لیس انسان دوست بارودی سرنگ بھی تیار کرلی ہے جو عام انسانوں یا گاڑیوں کے بجائے صرف دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی یہ ٹیکنالوجی دفاع پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ وسیع علاقے کو کم سے کم وقت میں محفوظ بنانے کا بھی ذریعہ بنے گی۔
واہ آرڈننس فیکٹری اس سے قبل آڈیو ویژیوئل سہولتوں سے لیس پی او ایف آئی آٹو میٹک کومبیٹ سسٹم بھی تیار کرچکی ہے جو افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیراستعمال ہے۔ پاکستان آرڈننس فیکٹری میں تیار کردہ جدید حربی سازوسامان زرمبادلہ کی بچت کا بھی ذریعہ بنے گا جو درآمدی آلات اور اسلحہ سے10 گنا کم قیمت تیار کیا گیاہے جبکہ دفاعی آلات کیلیے ترقی یافتہ ملکوں پر انحصار کم ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment