کراچی :سانحہ بارہ مئی کیس کے مزید 2 مقدمات میں میئر کراچی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، مقدمات میں عمیر صدیقی گرفتار، وسیم اختر سمیت 19 ملزم ضمانت جبکہ 20 مفرور ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 2 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
دوسری طرف اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث 19 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ ادھر عدالت میں ملک مخالف مواد کی تقسیم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 22 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،
ضمانت حاصل کرنے والے شیراز وحید پر اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز تقسیم کرنے کا الزام ہے۔