کراچی :2019 کا سال اسٹاک مارکیٹ میں اچھا شگون لے کر آیا ہے اور 100 انڈکس نے 39 ہزار کی نہ صرف نفسیاتی حد واپس حاصل کی بلکہ تیزی کا رجحان بھی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح جب کاروبار کا آغاز ہو ا 100 انڈکس 39 ہزار 49 پوائنٹس کی حد پر تھا تاہم آدھنے گھنٹے کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ساڑھے دس بجے 393 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو مثبت انداز میں دیکھا جارہاہے۔