ھفتہ, 23 نومبر 2024


آج کراچی میں موسلادھاربارش برسے گی

محکمہ موسمیات نے آج رات شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج رات شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا جب کہ سردی کی نئی لہر کچھ روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق کی جانب سے 5 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی جزوی تو کبھی مکمل ابرآلود رہے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment