جمعہ, 03 مئی 2024


آپریشن سےانکارپرسعیدغنی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وسیم اخترکراچی میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں، ہزاروں افرادکوبےگھر کردیا، روزگارچھین لیا، آپریشن سے انکار پر سعیدغنی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، سعیدغنی نے جوبات کی وہ بات توڑپھوڑکرنے والے وسیم اخترکب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوگیا ہے، جواب کنورنوید،عامرخان اورخالدمقبول صدیقی کودیناچاہیے، سرمایہ کاروں کودھکادینےسےکچھ نہیں ہوگا۔
تجاوزات آپریشن کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئرکراچی توڑپھوڑ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، 10ہزار دکانیں اور 1500 مکانات ٹوٹ چکےہیں، حکم آیا ہےچاہےگولیاں چلیں،چھریاں چلیں آپریشن کرناہے۔انھوں نے کہا سعیدغنی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،انہوں نےکہایہ کام نہیں کروں گا، سعیدغنی نےجوبات کی وہ بات توڑپھوڑکرنےوالےوسیم اخترکب کرینگے
رہنما ایم کیو ایم نے کہا شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جوبھی نام بھجوائے ان رہنماؤں کی سیکیورٹی کابندوبست نہیں کیاگیا، صوبائی و فاقی وزرا نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی لیکن مزید کم کردی، حکومت تمام معروف لوگوں اور سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرے۔
علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی قتل کیس کےملزمان کاتاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا، اب تک ان کے قتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے ذمے داری پوری نہیں کر رہے ، علی رضاعابدی کوتحفظ دینے کے سیکیورٹی اقدامات نہیں کیے گئے۔
آئی ایم ایف کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف میں جانے کا فیصلہ اگست میں ہوجاناچاہیےتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment