ھفتہ, 23 نومبر 2024


زرداری اور فریال تال پور کی ضمانت میں پھر توسیع

 

 کراچی: بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر 11 ملزمان کی عبوری ضمانت کا آج آخری دن تھا۔ سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے تفتیشی افسر محمد علی ابڑو سے استفسار کیا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی جس پر ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیس کا ریکارڈ نیب کو منتقل کررہے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کہا کہ پراسکیوٹر حتمی چالان پیش کریں یا پھر مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست دیں جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا ریکارڈ منتقل ہورہا ہے، نیب حکام کے ساتھ گفتگو جاری ہے۔ ہر سماعت پر حتمی چالان جمع کرانے کی مہلت کی درخواست دیتا رہا ہوں جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا صرف درخواست دینا کافی نہیں، جواز بھی دینا ہوتا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر 11 ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انور مجید اور عبد الغنی مجید کی ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت 20 فروری کو ہوگی۔ایف آئی اے نے اسلم مسعود کو پیش نہ کرنے پر میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادیے نے اسلم مسعود کو پیش نہ کرنے پر میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment