کراچی: پاک کالونی میں پانی بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے شاہ نواز چوک پر اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد نے پانی کی بندش اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیاجس کی وجہ سے مذکورہ سڑک اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،
علاقہ مکینوں کی جانب سے ہفتہ کے روز بھی مذکورہ مقام پر احتجاج کیا گیا تھا جس پر پولیس کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرکے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی شدید قلت اور روزانہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔