کراچی: جعفر طیار سوسائٹی میں صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے تین منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کاروں، رینجرز اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 4 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جب کہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں 4 فیملیز رہائش پذیر تھیں۔ملبے تلے کئی افرادکے دبنے کا خدشہ ہے،
ریسکیو ٹیموں نے اہل علاقہ کی مدد سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا اور موقع پر ہیوی مشینری بھی موجود ہے۔جائے و قوعہ پر پا ک فو ج کے جوان پہنچ گئے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ خود موقع پر پہنچ کر امدادی کام کی نگرانی کریں اور ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے