نیشنل یونیورسٹی آف مارڈن لینگوئجز(نمل) میں پاکستان بیت المال کے تھیلیسیمیا سینٹر اسلام آباد کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبہ نے خون کے 200 عطیات دئیے۔ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ضیاالحسن ساہی نے کیمپ کا دورہ کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے کہا کہ خون کے عطیات قیمتی جانیں بچانے کے کام آتے ہیں۔نوجوان کا ان سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔